جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

افغانستان میں برطانوی سیکیورٹی کمپاؤنڈ کے قریب دھماکا‘ 10 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں برطانوی سیکیورٹی کمپاؤنڈ کے باہر خودکش دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کابل کے مشرقی علاقے میں واقع جی فور ایس نامی برطانوی سیکیورٹی کمپنی کے کمپاؤنڈ کے باہر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد حملہ آوروں کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ہوئی۔

افغان حکام کے مطابق خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، دھماکے کے نتیجے میں کمپاؤنڈ کے قریب واقع گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب جی فور ایس نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کمپاؤنڈ پرحملہ ہوا ہے اور اس حوالے سے ہم افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔

خیال رہے کہ جی فور ایس نامی کمپنی افغان سیکیورٹی فورسز کو تربیت فراہم کرتی ہے اور کابل میں واقع برطانوی دفترخارجہ کو بھی سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

افغانستان میں امریکی فضائی حملہ، 30 شہری ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں 30 شہری ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں