لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غریب عوام کےمسائل کاحل حکومتی ترجیحات میں اولین ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے، حکومت درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے۔
سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں، غریب عوام کے مسائل کا حل حکومتی ترجیحات میں اولین ہے۔
خیال رہے کہ 4 روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔
تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اورصرف عوام کی خدمت ہے‘ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کا معیارزندگی بلند کرنا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات ہیں، نئے پاکستان کی تعبیرکوعملی شکل دینے کے لیے محنت سےکام کررہے ہیں۔
سردارعثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں، جو عوامی مسائل حل نہیں کریں گے ان کےخلاف کارروائی ہوگی۔