جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرتارپور رہداری فاصلے مٹانے کی زبردست کاوش ہے ، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ کرتارپوررہداری فاصلے مٹانے کی زبردست کاوش ہے، فاصلے کم ہونے اور آمدروفت میں اضافے سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

تصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کرتارپوررہداری راستہ کم کرکےفاصلہ چارکلومیٹر پر لے آئے گی، یہ رہداری فاصلے مٹانے کی زبردست کاوش ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ فاصلے کم ہونے اور آمدروفت میں اضافے سے تعلقات میں بہتری آئے گی ، لوگ واہگہ کے ذریعے آتے تھے، جو 400 کلومیٹرراستہ تھا، زیارت کے لئے گوردوارہ کرتارپورآنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت دی جائےگی۔

گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسےمنصوبے کی بنیادرکھی ہے کہ باہمی فاصلےکم ہوں، سکھ برادری کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے منصوبے کا آغاز کیا۔

انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کی مذہبی رسومات کی قدرکرتے ہیں، قائداعظم نے بھی فرمایا تھا آپ مندر، گردوارے اور گرجاگھر جانے میں آزاد ہیں۔

مزید پڑھیں : پاکستان کے کرتارپورکوریڈور فیصلے کا پوری دنیا نے خیرمقدم کیا ہے، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےکرتارپورکوریڈورفیصلے کاپوری دنیانےخیرمقدم کیاہے، کرتارپورراہداری کھولنےکے پاکستانی فیصلے کی پوری دنیا میں پذیرائی ہورہی ہے، راہداری پاکستان اور بھارت کے لئےنادر موقع ہے کہ دوطرفہ تعلقات بہتر کرسکیں۔

اس سے قبل بھی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان پرکرتارپور راہداری بنانے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا، کرتارپورراہداری کافیصلہ ذہن اورسوچ کی تبدیلی ہے، راہداری دوریاں اور فاصلہ کم کرنےکادونوں ممالک کے درمیان راستہ ہے، لوگ واہگہ کے راستے آتے تھے، جو 400 کلومیٹرکا راستہ 4 کلومیٹر پر لے آئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں