جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

100روزہ کارکردگی کی تقریب ، وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے اہم نکات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج حکومتی کامیابیوں پر عوام کو آگاہ کریں گے ، وزیراعظم کی تقریر کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں، جن میں کامیاب سفارت کاری، معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات اور نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام نمایاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے 100 دن مکمل کرلئے ہیں، سو روزہ پلان پر پیشرفت سے متعلق اہم تقریب آج اسلام آباد میں جناح کنوینشن میں ہونے جارہی ہے۔ جس میں وزیراعظم آج 100روزہ کارکردگی میں حکومتی کامیابیوں پرعوام کوآگاہ کریں گے۔

وزیراعظم کی تقریر کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں ، وزیراعظم عوامی فلاح کےمنصوبوں کونمایاں اندازمیں پیش کریں گے، حکومت کی کامیاب سفارتکاری کےاہم نکات بھی تقریر کا حصہ ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم خطاب میں معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کا بھی ذکرکریں گے جبکہ ارب درختوں کے منصوبے کا آغاز حکومتی کارکردگی میں شامل ہیں ، جبکہ صحت انصاف کارڈ کی توسیع بھی حکومت کا اہم اقدام شمار کیا جاتا ہے۔

خطاب میں ملکی خارجہ پالیسی میں کی گئی اصلاحات ، روزگارکےمواقع، مالیاتی پیکج،کاروباری اصلاحات کا بھی بتایاجائے گا جبکہ تجارت بڑھانے کے لئے سمت کا تعین بھی 100روزہ کارکردگی کا حصہ ہے۔

وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی پیشرفت سے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے اور سیاحت کےشعبےمیں بہتری کے لئے اقدامات بھی بتائیں گے جبکہ خطاب میں سی پیک کے لئے مرتب کی گئی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : رکھ دی ہے بنیاد نئے پاکستان کی”، وزیراعظم 100روزہ کارکردگی سے  آج قوم کو آگاہ کریں گے

وزیراعظم صوبہ جنوبی پنجاب سےمتعلق اقدامات پربھی قوم کواعتمادمیں لیں گے اور آئندہ 6ماہ میں جنوبی پنجاب صوبہ کے سیکرٹریٹ سےآگاہ کریں گے جبکہ تقریرمیں فاٹاکےعلاقوں کیلئےترقیاتی پیکج کا اعلان بھی شامل ہیں۔

کراچی کی ترقی کےمنصوبے کا ڈرافٹ بھی حکومتی کارکردگی میں شامل ہیں ، 100روزمیں5.3 ارب روپےکی بےنامی جائیدادوں کاسراغ لگایاگیا، انصاف کی فوری فراہمی کیلئے7 بل ڈرافٹ کیےگئے ، کے پی، پنجاب، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب کے لئے ایکٹ کے مسودے بھی تیار ہے جبکہ زرعی ایمرجنسی پلان کانفاذبھی حکومتی اقدامات میں شامل ہیں۔

حکومت کی 100 روزہ کارکردگی میں سول سروسزاورنیب ریفارمزکے لئے سفارشات کی تیاری بھی اہم کامیابی قرار دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں