جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان کو امریکا کے ساتھ اعتماد کی فضا بحال کرنے کی ضرورت ہے‘ رابرٹ پلاڈینو

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کرتارپورسرحد کھولنے کے معاملے سے آگاہ ہیں۔

نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پرآنا دونوں ملکوں اور خطے کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

- Advertisement -

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکا کے ساتھ اعتماد کی فضا بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مائیک پومپیو پاکستان کے افغانستان سے متعلق اقدامات کے منتظرہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز امریکا نے پاکستان کی جانب سے کرتارپور سرحد کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے بہتر تعلقات خطے کے لیے ضروری ہیں۔

پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا، امریکی صدر ٹرمپ کا الزام


یاد رہے کہ 18 نومبر کو امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی امداد اس لیے بند کی کیونکہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، امریکا نے پاکستان کو سالانہ 1.3 بلین ڈالر کی امداد دی۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، امریکی جنگ کا خمیازہ مالی ومعاشی عدم استحکام کی شکل میں بھگتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہی درکار ہے، امریکی جنگ میں پہلے ہی کافی نقصان اُٹھا چکے ہیں، اب ہم وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا۔

پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے‘ پینٹاگون


امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان کے بعد پینٹاگون کے ڈائریکٹرآپریشنزپریس کرنل راب میننگ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔

کرنل راب میننگ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، خطے میں پاکستان اورامریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں