جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فیس بک پر دوستی، قومی کرکٹر نے امریکی خاتون سے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور: اسلام قبول کر نے والی امریکی خاتون قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مجیب الرحمان کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی خاتون برٹنی منٹگمری اور مجیب الرحمان کی دوستی سماجی رابطے  کی ویب سائٹ پر ہوئی اور پھر یہ سلسلہ محبت میں تبدیل ہوگیا۔

برٹنی نے دو سال قبل 2016 میں اسلام قبول کیا اور وہ بدھ کے روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کے لیے پاکستان پہنچیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے نکاح کی سادہ سی تقریب اپنی رہائش گاہ پر منعقد کی جس میں صرف دلہا کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

دونوں نے نکاح کے بعد ازدواجی زندگی کا آغاز کردیا۔ مجیب الرحمان اور امریکی دلہن دونوں ہی جزوی طور پر بصارت سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بسمہ معروف پیا گھر سدھار گئیں

نکاح کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دلہن کا کہنا تھا کہ ’میرے اسلام قبول کرنے میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے، مجیب نے مجھے شرعی تعلیمات سے روشناس کرایا جس کے بعد میں نے تحقیق شروع کی اور پھر مسلمان ہوئی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے لوگ، یہاں کی ثقافت اور کھانے مجھے بہت اچھے لگتے ہیں، مجیب کے اہل خانہ سے میری ملاقات 6 ماہ قبل اُس وقت ہوئی تھی جب والدین کے ہمراہ رشتہ لے کر پاکستان پہنچے تھے‘۔

امریکی خاتون نے عمران خان سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں امریکا جانے سے پہلے وزیراعظم سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں