جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی : سوا ماہ قبل اغواء ہونے والا بچہ کینٹ اسٹیشن سے بازیاب، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے ایک ماہ قبل اغواء ہونے والا بچے کو  کینٹ  اسٹیشن سے بازیاب کروا کر  دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، اغواء کار بچے سے منشیات فروشی کراتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق فریئر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کینٹ اسٹیشن میں چھاپہ مارا،  کینٹ اسٹیشن میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کورنگی ضیاء کالونی  سے اغوا کیا گیا کا11سالہ بچہ بازیاب کرالیا۔

کورنگی سے اغوا ہونے والے گیارہ سالہ شیراز کو کینٹ اسٹیشن پر چرس اور ہیروئن فروخت کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرالیا، پولیس کے مطابق مغوی بچے نے بیان دیا ہے کہ ملزم راجہ مجھ سے منشیات فروخت کراتاتھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزمان شک سے بچنے کیلئے بچوں کوہیروئن اور چرس فروخت کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے، پولیس کے مطابق ملزمان حب چوکی اور بکرا پیڑی سے منشیات لایا کرتے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ گروہ پہلے بھی بچوں کو اغوا کرکے اسی کام میں لگانے کا اعتراف کرچکا ہے، فریئر پولیس کے مطابق اس گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ11سالہ شیراز کو کورنگی ضیاء کالونی سےگزشتہ ماہ23اکتوبر کو ملزم راجہ نے اغواء کیا، ملزم نے سوا ماہ سے زائد بچے کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں