منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

قبضہ مافیا منشاء بم کیس، چیف جسٹس کا متاثرین کو پلاٹس دینے کا حکم، عمل درآمد رپورٹ آج طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قبضہ مافیا منشابم کے خلاف از خود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے متاثرین کو پلاٹس دینے کا حکم دیتے ہوئے آج ہی عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی، چیف جسٹس نے پنجاب پولیس پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ شرم آنی چاہیے پولیس کو،گالیاں بھی کھاتے ہیں ، بدمعاشوں کی طرف داری بھی کرتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے منشابم کے خلاف از خود نوٹس پر سماعت کی، سماعت میں عدالت نے آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو فوری طلب کر لیا جبکہ سیشن جج اورمتعلقہ سول جج برائےاوورسیز پاکستانیز نورمحمد کو چیمبر میں طلب کرلیا۔

[bs-quote quote=”شرم آنی چاہیے پولیس کو، گالیاں بھی کھاتے ہیں ، بدمعاشوں کی طرف داری بھی کرتے ہیں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس "][/bs-quote]

چیف جسٹس نے پنجاب پولیس پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ شرم آنی چاہیے پولیس کو، گالیاں بھی کھاتے ہیں ، بدمعاشوں کی طرف داری بھی کرتے ہیں۔

عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو حکم دیا کہ رات بارہ بجےتک زمین متعلقہ افرادکو دے کر رپورٹ دیں۔

ڈی آئی جی وقاص نذیر نے عدالت کو بتایا کہ منشابم کواورخادم رضوی کو پولیس نے ہی اٹھایا، پولیس عدالتی حکم پرمن و عن عمل درآمد کر رہی ہے ، جس پر چیف جسٹس نے کہا افضل کھوکھر،منشا بم اور جو کیس میں اثرانداز ہو رہا ہے سب کوبلا رہے ہیں،ایک منشابم پولیس کے قابو میں نہیں آ رہا،آپ بدمعاشوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس نے ڈی آئی جی آپریشن سے مکالمے میں مزید کہا کہ یہ قانون کی رکھوالی کررہے ہیں آپ؟ تمھاری کیارشتے داری ہے منشا بم سے، کیوں اسے بچا رہے ہو؟ آپ یونیفارم میں واپس نہیں جائیں گے، سارا لاہور آپ کےانڈر آتا ہے اورکچھ بھی نہ کر سکے۔

جس پرڈی آئی جی وقاص نذیر نے جواب دیا جی سارا لاہور میرے انڈر ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا تو ایک منشابم کیوں قابو نہیں آرہا؟

قبضہ مافیا منشابم کے خلاف از خود نوٹس کیس میں طلبی پر آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے دوران سماعت آئی جی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نے شور ڈالا تھا کہ وہ بلا امتیاز کارروائی کر کے زمینیں واگزار کرائیں گے، آپ نے دو دن آپریشن کیا پھر چپ کر کے بیٹھ گئے، ڈی آئی جی کہتے ہیں متاثرین سے متعلق کوئی رپورٹ پیش نہیں ہوئی۔

آئی جی نے بتایا کہ پولیس نے منشا بم کی گرفتاری اور زمینوں کو واگزار کرانے میں پوری محنت کی، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ منشابم مری میں رہ رہاتھااورآپ اسےپکڑنہیں سکےکیابہترہوا، منشا بم نے میری عدالت میں آکرسرنڈرکیا۔

[bs-quote quote=”منشا بم کی عدالت میں ہاتھ جوڑ کر روتے ہوئے رحم کی اپیل” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

منشا بم نے عدالت میں ہاتھ جوڑ کر روتے ہوئے رحم کی اپیل کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ اس وقت رونا کیوں یاد نہیں آیا جب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے تھے۔ منشا بم نے کہا کہ کسی کی زمین پرقبضہ نہیں کیا، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تمہارےلیےکبھی افضل کھوکھرآجاتاہےکبھی کوئی اور،ان سب کو بلا رہے ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ بتایاجائےشہری علاقوں میں تحصیلدارکس طرح کام کررہےہیں، تحصیلداروں نےتباہی کررکھی ہےکسی کی زمین کسی کےنام کردیتےہیں۔

عدالت نے ڈی سی لاہور کو آج ہی معاملات حل کر کے متاثرین کو پلاٹس دینے کا حکم دیا جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے کو ہدایت کی آج رات بارہ بجے تک زمین متعلقہ لوگوں کو دے کر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

عدالت نے منشا بم کے متاثرین کے لیے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں سے رابطے کریں کہ کس کس کی جائیداد پر قبضہ کیا گیا ہے؟ جبکہ چیف جسٹس نے منشا بم کیس کے مدعی محمود ارشد کی شکایت پر اوورسیز کے کیسز کی سماعت کرنے والے سول جج کو بھی تبدیل کر دیا۔

خیال رہے گذشتہ روز ایک کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے  استفسار کیا کہ منشابم کا کیا بنا کیا اس سے اربوں کی جائیداد ریکور ہوئی؟ اس نے پولیس افسران کوگالیاں نکالی تھیں اس کا کیا بنا؟ نمائندہ پنجاب پولیس نے بتایا کہ  منشابم کیخلاف کیس چل رہاہےاس میں کافی پیشرفت ہوئی ، چیف جسٹس نے کہا کل اس کیس کولاہور میں سنیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل سماعت میں  منشا بم کے خلاف کیس میں  جے آئی ٹی نے رپورٹ پیش کی تھی ،  ڈی آئی جی نے بتایا کہ منشا بم کے خلاف کل 66 مقدمات درج ہیں، 19 زمینوں پرغیر قانونی قبضے سے متعلق ہیں۔

ڈی آئی جی نے بتایا تھا کہ منشابم کے خلاف 9 مقدمات میں تفتیش ہورہی ہے جبکہ پولیس سی ڈی اے کی زمین واگزار کرنے میں مد کر رہی ہے، منشا بم کا 32 کنال زمین پر قبضہ ختم کرا دیا گیا ہے۔

واضح رہے  گزشتہ ماہ 15 اکتوبر کو قتل، اقدام قتل اور زمینوں پر قبضے میں پنجاب پولیس کو مطلوب منشا بم کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں