اشتہار

دنیا بھر میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کی کمپنی لنک شیورنیٹ ورک نے سال 2026 تک دنیا بھر میں مفٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ وہ 2026 تک ایک نہیں بلکہ دو سیٹلائٹ مدار میں بھیجے گی جس کی مدد سے پوری دنیا میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کی جائے گی۔

شیورنیٹ ورک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مفت انٹرنیٹ کی فراہمی وائی فائی کے ذریعے کی جائے گی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی میں فری وائی فائی سروس فراہم کریں گے، وفاقی وزیر نے عندیہ دے دیا

کمپنی نے اعلان کیا کہ اُن کا پہلا شیور ون نامی سیٹلائٹ 2020 اور دوسرا 6 سال بعد بھیجا جائے گا جو خلا میں 272 سیٹلائٹ پر کام شروع کرے گا۔

ترجمان شیورنیٹ کا کہنا تھا کہ ’ایک سیٹلائٹ کے سے دوسرے سیٹلائٹ تک انٹرنیٹ کے رابطے کو یقینی بنایا جائے گا، اس ضمن میں اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے کامیاب تجربہ کیا جاچکا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’سروس کے آغاز کے بعد موبائل فونز ، کمپیوٹر اور دیگر اسمارٹ ڈیوائسز میں سیٹلائٹ کا خاکہ نمودار ہوگا جس کا مطلب ہوگا کہ آپ آن لائن ہوگئے‘۔

یہ بھی پڑھیں: وائی فائی خاموش قاتل ثابت ہوسکتا ہے

یاد رہے کہ نیٹ ورکنگ کمپنی اس سے قبل وائی فائی ماسٹر کی سہولیات پیش کر کے دنیا بھر میں شہرت کما چکی ہے۔

شیورنیٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے چینی اکیڈمی آف اسپیس کے تعاون سے سیٹلائٹ نظاموں پر کام شروع کردیا، خلا میں انٹرنیٹ کا جال بچھ جانے کے بعد دنیا کے اربوں صارفین انٹرنیٹ سے استفادہ کرسکیں گے’۔

چینی میڈیا کے مطابق کمپنی کے اس منصوبے پر اربوں ڈالر کی لاگت آئے گی، اس پروجیکٹ میں دنیا کے دیگر ادارے اور سرمایہ کار بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔

کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ مفت انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اشتہارات دیکھنا ہوں گے، اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے دیگر اخراجات پورے کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں