تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سعودی عرب: عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر 200 ریال جرمانہ

ریاض: سعودی حکومت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں پر 200 ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مساجد کے اطراف، وزارتوں، سرکاری فیکٹریوں، پبلک اداروں، اتھارٹیز، تعلیمی اداروں، صحت، ثقافی، سماجی، فلاحی، کھیل کود کے اداروں اور دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایسے تمام مقامات جن کا ذکر مذکورہ فہرست میں نہیں آیا وہ بھی سگریٹ نوشی کے حوالے سے ممنوع مقامات کا حصہ ہوں گے۔

ادارے کی جانب سے سگریٹ نوشی کے لیے چند مقامات مخصوص کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ایسے مقامات پر 18 برس سے کم عمر افراد کو سگریٹ نوشی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ جو خلاف قانون سگریٹ استعمال کرے گا اس پر 200 ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مسجد کے اطراف بھی 2015 میں سگریٹ نوشی کرنے والوں پر پابندی عائد کی گئی تھی اور اس کا جرمانہ بھی 200 ریال ہی رکھا گیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 60 لاکھ افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں جن میں اسکول اور یونیورسٹی میں پڑھنے والوں کی تعداد 8 لاکھ بتائی گئی ہے جبکہ 6 لاکھ خواتین بھی سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -