اشتہار

یو اے ای: پرتگالی شہری نے 1کروڑ 20 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی :اماراتی ریاست کے عالمی ہوائی اڈے پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے پُرتگالی شہری نے 1 کروڑ 20 لاکھ اماراتی درہم (45 کروڑ 80 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق سیاحت کی غرض سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں مقیم پرتگالی شہری نے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا بگ ٹکٹ سے پہلی مرتبہ خریدی گئی لاٹری سے ہی 1 کروڑ 20 لاکھ اماراتی درہم کی انعامی رقم جیت کر اپنے نام کرلی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پرتگالی شہری محمد سیف عبدالرزاق پیر کےصبح ٹکٹ نمبر 191331 سے انعام میں لاکھوں اماراتی درہم رقم جیت پر کروڑ پتی بنے۔

- Advertisement -

محمد سیف عبدالرزات کا کہنا تھا کہ ’میں ابوظہبی بگ ٹکٹ ڈیوٹی فری لاٹری کمپنی کا بے حد شکر گزار ہوں، جس نے میرے اہل خانہ کو لمبے عرصے کے لیے خزانہ دے دیا‘۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پیر کے روز لاٹری جیتنے والے خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا جو بھارتی شہریوں کے لیے ایک بڑا دن تھا کیوں کہ لاٹری کی انعامی رقم جیتنے والے 7 خوش نصیب افراد میں 6 کا تعلق بھارت سے ہے جو ملازمت کی غرض سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاٹری کا دوسرا انعام جیتنے والے سوبن نامی بھارتی شہری نے ایک لاکھ اماراتی درہم انعام میں جیتے ہیں جبکہ تیسرا انعام جیتنے والے شخص کا نام رینو راج رشید ہے جس نے انعام میں 90 ہزار اماراتی درہم اپنے نام کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں