ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کے منظور نظر افسران کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت کے منظور نظر افسران کے گرد نیب نے گھیرا تنگ کردیا، ترجمان نیب کے مطابق نیب نے منظور قادر، ثاقب سومرو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں، دونوں ملزمان پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزمان کو کرپشن چارجز میں کئی بار نیب نے طلب کیا، پیش نہ ہونے پر دونوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق منظور قادر اور ثاقب سومرو کو گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نیب کی کارروائیاں، سیکریٹری بلدیات نے دفتری امور احتجاجاً بند کردیے

واضح رہے کہ چند ماہ قبل سیکریٹری بلدیات سندھ نے نیب کی کارروائیوں کے خلاف احتجاجاً کام بند کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب کی کارروائی قانون کے خلاف ہے۔

قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے محکمہ بلدیات سندھ میں کارروائی کی تھی جس کے دوران سیکریٹری بلدیات کی اُن سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے احتجاجاً کام روک دیا تھا۔

سیکریٹری بلدیات رمضان اعوان نے چیف سیکریٹری سندھ کو فون کر کے نیب کارروائیوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں خلاف قانون قرار دیا، اُن کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو کی کارروائیاں قانون کی خلاف ورزی ہے، 17 گریڈ کا نیب افسر 20 گریڈ کے افسر سے بدتمیزی کررہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ سندھ میں نیب کی کارروائیوں کی وجہ سے افسران خوف زدہ ہیں اور سرکاری دفاتر میں کام ٹھپ ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں