جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ہاکی ورلڈ کپ: تین اہم کھلاڑیوں کی اگلے میچ میں شرکت مشکوک

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ستارے گردش میں آ گئے، نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں اہم کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ستارے گردش میں آ گئے، کپتان رضوان سینئر انگلی میں فریکچر کے باعث ورلڈ سے باہر ہونے کے خدشے سے دوچار ہو گئے ہیں۔

[bs-quote quote=”نائب کپتان عماد بٹ پر ملائیشیا کے کھلاڑی کو ہٹ کرنے کا الزام، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایک میچ کی پابندی عائد کر دی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

کپتان کے علاوہ ابوبکر بھی انجرڈ ہیں، جب کہ نائب کپتان عماد بٹ پر ملائیشیا کے کھلاڑی کو ہٹ کرنے کے الزام میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایک میچ کی پابندی عائد کر دی۔

تینوں کھلاڑیوں کی 9 دسمبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے، خیال رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ 9 دسمبر کو ہوگا جس کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا فیصلہ کل تک کیا جائے گا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر ملائیشیا کے خلاف میچ میں زخمی ہوئے، ان کے دائیں پاؤں کی دوسری انگلی میں فریکچر ہوا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ ایک، ایک گول سے برابر


دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ کے روبرو نائب کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے، جس کے لیے فیڈریشن نے 600 ڈالر فیس بھی بھری۔

بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا گروپ میچ گزشتہ روز ملائیشیا کے خلاف کھیلا تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں