تازہ ترین

فرانس: 8 دسمبر کے احتجاجی مظاہرے سے حکومت خوف زدہ، فوج طلب کرنے پر غور

پیرس: فرانس میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کی طرف سے 8 دسمبر کو بڑے احتجاجی مظاہرے کے اعلان نے فرانسیسی حکومت کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں مہنگائی کے خلاف زرد جیکٹ تحریک نے ہفتے کو بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد حکومت پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے۔

[bs-quote quote=”ہفتے کو مظاہرے کے اعلان پر 65 ہزار پولیس اہل کاروں کی تعیناتی کی تیاری کی جا رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

فرانسیسی حکومت نے 8 دسمبر کے احتجاجی مظاہرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا شروع کر دیے۔

فرنچ حکومت کی جانب سے پیرس میں ہفتے کو مظاہرے کے اعلان پر 65 ہزار پولیس اہل کاروں کی تعیناتی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

حکومت نے دار الحکومت پیرس کے تاریخی مقامات کی حفاظت کے لیے فوج بھی طلب کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت اب خود اعتراف کر چکی ہے کہ پیٹرول نرخوں میں اضافے پر 2 ہفتے قبل شروع ہونے والی ’زرد جیکٹ‘ تحریک آسانی سے دھیمی ہونے والی نہیں ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  فرانس میں احتجاج، حکومت مستقبل کے حوالے سے اندیشوں کا شکار


فرانس میں زرد جیکٹ احتجاجی تحریک پیٹرول کے نرخوں میں اضافے پر شروع ہوئی تھی تاہم اب اس نے حکومت کے سامنے ٹیکس نظام کی تبدیلی، ریٹائرمنٹ کی عمر میں تخفیف سمیت 40 مطالبات رکھ دیے ہیں۔

جمعرات کے روز طلبہ نے بھی اسکولنگ سسٹم کی تبدیلی کے خلاف فرانس کی سڑکوں پر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جو پُر تشدد رخ اختیار کر گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکومت آئندہ ہفتے دار الحکومت میں خوف ناک پُر تشدد مظاہروں سے خوف زدہ ہے۔

Comments

- Advertisement -