جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

قطر ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرے گا: قطری سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قطری سفیر صقر بن مبارک نے کہا ہے کہ قطر ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرے گا، جس کے لیے قطری ویزہ مراکز جلد قائم کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قطر کے قومی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے قطری سفیر نے کہا کہ توانائی شعبے میں دونوں ممالک تعاون میں اضافہ کر رہے ہیں۔

[bs-quote quote=”قطر، چینی کمپنیاں باہمی اشتراک سے سی پیک میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خسرو بختیار”][/bs-quote]

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ قطر اسکولوں سے باہر پاکستانی 10 لاکھ بچوں کو تعلیم فراہم کرے گا۔

قطری سفیر صقر بن مبارک نے بتایا کہ قطر میں 40 ہزار پاکستانی اور 800 پاک، قطر مشترکہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

اس موقع پر وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا کہ وہ دوہا فورم میں شرکت کے لیے رواں ہفتے قطر جا رہے ہیں، قطر، چینی کمپنیاں باہمی اشتراک سے سی پیک میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان کا رواں ماہ دورہ قطر کا امکان


وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیار نے مزید کہا کہ قطر کے ساتھ مل کر دفاع، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان رواں ماہ قطر کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیرِ اعظم قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔ قطر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں