نیویارک : پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی بات کی، دنیا مان گئی ہےکہ افغان مسئلےکاحل فوجی مہم جوئی میں نہیں، امریکی صدرنے پاکستانی وزیراعظم سے امن عمل میں مدد کی درخواست کی۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر خطاب میں کہا افغانستان میں دیرپاامن کے لئے سفارتی کوششوں میں تیزی درکارہے، وزیراعظم عمران خان نےہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی بات کی، دنیا مان گئی ہے کہ افغان مسئلےکاحل فوجی مہم جوئی میں نہیں۔
[bs-quote quote=” وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی بات کی،” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں بدامنی سے پاکستان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم سے امن عمل میں مدد کی درخواست کی، وزیراعظم عمران خان نےٹرمپ کے خط کا مثبت جواب دیا، قطر میں امریکہ کی طالبان سے بات چیت خوش آئند پیشرفت ہے۔
انھوں نے کہا مسئلہ فلسطین سے متعلق کہا مسئلہ فلسطین کامنصفانہ حل خطےکےامن کیلئےناگزیرہے، فلسطینیوں کے لئے پاکستان اپنےعزم پر مضبوطی سےقائم ہے، پاکستان سمیت155 ممالک نے مسئلے کے حل کے لئے کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں : افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے‘ ملیحہ لودھی
یاد رہے چند ماہ قبل ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، طالبان اورافغان حکومت میں سیزفائرسےامید پیدا ہوئی، پاکستان افغان امن عمل کی شروعات کے لیے کوششوں کا حامی ہے، افغانستان پاکستان ایکشن پلان جامع مذاکرات کے لیے فریم ورک ہے۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا تھا کہ داعش، ٹی ٹی پی سے افغانستان ، پڑوسیوں سمیت دنیا کوخطرہ ہے، لچک نہ دکھائی توسیاسی حل کے لیے مذاکرات التوا کا شکارہوسکتے ہیں۔