پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ووٹرز کا جمہوری اقدار کے استحکام میں کلیدی کردار ہے، صدر مملکت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ووٹرز کا جمہوری اقدار کے استحکام میں کلیدی کردار ہے، 2013 کی نسبت 2018 کے عام انتخابات زیادہ بہتر انداز میں منعقد ہوئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ووٹرز کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر ممللکت عارف علوی نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں اخراجات پر ضروری چیک رکھا گیا، پینا فلیکس اور پوسٹرز پر قابو پاکر اخراجات میں کمی اور انتخابات کے عمل میں بہتری آئی، شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی اہم ذمہ داری ہے۔

[bs-quote quote=” شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی اہم ذمہ داری ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”عارف علوی” author_job=”صدر مملکت”][/bs-quote]

- Advertisement -

صدر مملکت نے کہا کہ اظہار رائے کی سب سے بڑی مششق پاکستان میں انتخابات ہیں، الیکشن کمیشن ووٹرز کے درج شدہ پتہ کے حوالے سے آگاہی مہم چلا رہا ہے، 2023 کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے ابھی سے تیاری کرنا ہوگی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر کیمروں کی تنصیب بہت ضروری ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو یقینی بنانا ہوگا، الیکٹورل ریفارمز کمیٹی کے قیام کے لیے بہت کوششیں کیں۔

دوسری جانب گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی قیادت میں ووٹر کے عالمی دن کی مناسب سے آگاہی واک نکالی گئی، واک میں شریک افراد بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ’ووٹ سے روکنا حق سے روکنا‘ کے الفاظ درج تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں