جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایران میں آئل ٹینکر سے بچوں‌ کی بازیابی: معمہ حل ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:‌ ایران میں آئل ٹینکر سے بچوں‌ کی بازیابی کا معمہ حل ہوگیا، ایرانی حکومت کا موقف سامنے آگیا.

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹینکر سے ان بچوں کو ماہی روڈ کسٹم پوائنٹ سے بازیاب کروایا گیا، جنھیں افغانستان سے لایا جارہا تھا۔

[bs-quote quote=”ایران میں بچوں کی اسمگلنگ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان میں سنسنی پھیل گئی تھی” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

- Advertisement -

ایرانی حکام کے  مطابق تمام بچےاس وقت ایران کے برجند کیمپ میں موجود ہیں، بچوں کو جلد ایران سے افغانستان بھیج دیا جائے گا.

یاد رہے کہ ایران میں بچوں کی اسمگلنگ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان میں سنسنی پھیل گئی تھی  اورکے پی کے حکومت کی جانب سے معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔


ایران میں بچوں کی اسمگلنگ کی ویڈیو: معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان کے پی حکومت


خیال کیا جارہا تھا کہ ان بچوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اس ضمن میں مردان کا ایک گھرانا بھی سامنے آیا، جس نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان میں سے ایک بچی فرشتہ نور ہے، جو تین ماہ پہلے کھو گئی تھی۔

البتہ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام بچے ڈرائیورکےرشتےدار تھے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیورکے پاس ایران کا ویزا موجود تھا اور وہ اپنے خاندان کوغیر قانونی طریقے سے ایران لانا چاہتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں