لندن: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے100دن میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی آئی ہے، حکومت نے 90 دن میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی قائم کی.
[bs-quote quote=”فوری دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے، برآمدات میں اضافہ اوردرآمدات میں کمی آئی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری” author_job=”وفاقی وزیر اطلاعات”][/bs-quote]
وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے بڑے ہاتھیوں کو پکڑیں گے، پھر نیچے سےکرپشن ختم کریں گے، اسلام آباد میں طاقتور افراد سے زمین واگزار کرائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری برطانیہ سےہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سمجھتے ہیں، برطانوی یونیورسٹیزکے طلبا کوانٹرن شپ پرپاکستان لے کر جائیں گے.
فواد چوہدری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے تدارک کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت اب بڑے اقتصادی پلان کی طرف بڑھ رہی ہے، پنجاب میں بند ہونے والی 200 ٹیکسٹائل ملز دوبارہ کھلنے جارہی ہیں، یواےای اور سعودی عرب بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں.
انھوں نے کہا کہ امریکی کمپنی پاکستان میں تیل دریافت کے لئے اربوں روپے لگارہی ہے، فوری دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے، برآمدات میں اضافہ اوردرآمدات میں کمی آئی ہے، 120 کے قریب برٹش کمپنیز پاکستان میں کام کررہی ہیں، پاکستانیوں کو ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑےگی.
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے، آزادی اظہار کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، ہم میڈیا کی آزادی کے حوالے سے پیچھے کی طرف سفر نہیں کرنا چاہتے، کوشش ہے، ہمارے صحافیوں کو عالمی اداروں میں کام کا موقع ملے۔
مزید پڑھیں: پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کررہے ہیں، فوادچوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ کیا برطانیہ میں کوئی ججز کو دھمکی دینے کی جرات کرسکتا ہے؟ ہم نے بڑے پرتشدد گروپس پر ہاتھ ڈالا ہے، پارلیمنٹ میں چور ڈاکو کے احتساب کی بات کرتے ہیں، تواپوزیشن ناراض ہوتی ہے، سعد رفیق نے 70 سی سی سے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا، مشاہداللہ خان لوڈرکے طور پرپی آئی اے میں بھرتی ہوئے تھے.
انھوں نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹ بینک کو اختیار دے دیا ہے، اسحاق ڈار اسٹیٹ بینک کو کنٹرول کر رہے تھے، ڈالر کے مقابلے میں صرف پاکستانی کرنسی نیچے نہیں گئی، مفتاح اسماعیل بھی اسحاق ڈارکی ڈالر کنٹرول پالیسی سے متفق نہیں تھے.
انھوں نے کہا کہ گائے کھلنے پر وزیرکو استعفیٰ دینا پڑا،یہ عمران خان کا دیا ہوا کلچر ہے، حالاں کہ وہ اپیلوں کے ذریعے وقت گزارسکتے تھے، 18ویں ترمیم کی بہت سی شقیں اچھی ہیں، پڑوسی ممالک کے ساتھ امن سب کے لئے ضروری ہے۔