اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

اشتہاری ملزم اور پولیس کے درمیان فیس بک پر دلچسپ مکالمہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے اشتہاری ملزم نے فیس بک پر پولیس کا اسٹیس پڑھ کر خود کو قانون کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر 29 نومبر کو اعلان کیا کہ 38 سالہ انتھونی اکیر اشتہاری ملزم ہے، اس کی موجودگی کے بارے میں جو کو بھی اطلاع ہو وہ فوری طور پر آگاہ کرے۔

https://www.facebook.com/RichlandPolice/photos/a.189141581138265/2224523080933428/?type=3

- Advertisement -

حیران کن طور پر چور نے اپنی گرفتاری کا اسٹیٹس پڑھا اور پولیس کو جواب دیا کہ میں خود کو قانون کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہوں، بس تھوڑا سا وقت درکار ہے۔

محکمہ پولیس کے ترجمان نے جواب در جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ کو تلاش کرنے میں ناکام رہے، ہمارے دفتری اوقات پیر تا جمعہ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک ہیں، اگر آپ کو تھانے آنے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت درکار ہوں تو 0333-628-509 پر رابطہ کریں، ہم اپنی گاڑی بھیج دیں گے‘۔

انتھونی نے پولیس کا شکریہا ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ 48 گھنٹوں میں خود تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دوں گا۔

ملزم اور پولیس کی فیس بک چیٹنگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی اور دیگر صارفین اس سے بہت زیادہ محظوظ ہوئے۔

انتھونی نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے 48 گھنٹے بعد از خود گرفتار دی تو پولیس نے فیس بک پر تھانے میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ملزم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پولیس افسر نے انتھونی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اشتہاری تھے مگر فیس بک پر جواب پڑھنے کے بعد ہم نے آپ کی تلاش کا کام روک دیا تھا اور امید تھی کہ آپ خود ہی تھانے آکر گرفتاری دے دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں