جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

حج 2019: پاک سعودی مذاکرات آج ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حج 2019 کے سلسلے میں معاہدے کرنے کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے تیاریاں مکمل کر لیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ مذہبی امور اور سعودی ڈپٹی وزیرِ حج و عمرہ کے درمیان مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں پاکستانی عازمین حج سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔

[bs-quote quote=”پہلی بار مڈل مین کے بغیر براہِ راست سعودی کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی عرب سے حج کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں پر دستخط 12 دسمبر کو ہوں گے۔

دریں اثنا حج 2019 کے سلسلے میں وزیرِ مذہبی امور کی زیرِ صدارت مکہ مکرمہ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی جی حج ساجد یوسفانی نے وزیرِ مذہبی امور اور سیکریٹری کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں بریفنگ حج انتظامات، کیٹرنگ اور رہائش ٹرانسپورٹ پر دی گئی، سعودی کمپنیوں سے کیٹرنگ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کے لیے ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں وزارتِ مذہی امور کو بتایا گیا کہ پہلی بار مڈل مین کے بغیر براہِ راست سعودی کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ہدایت کی کہ عازمینِ حج کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں