جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارتی’را‘ کے سابق سربراہ بھی وزیراعظم عمران خان کے معترف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ بھی وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کے معترف نکلے ، امرجیت سنگھ دولت کا کہنا ہے بھارت کو وزیراعظم عمران خان کو وقت اور موقع دینا چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے فوجی لٹریچرفیسٹیول کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو وقت اور موقع دے تاکہ پاکستانی وزیراعظم اپنے ارادوں کا اظہار کرسکیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کا مذاکرات ہی بہترین حل ہے۔

دوسری جانب فوجی لٹریچر میلے میں موجود ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کمل داوڑ نے بھی سابق را چیف کی عمران خان سے متعلق بیان کی تائید کی اور کہا کہ بھارت عمران خان خوددار سربراہ ہیں۔وہ جنوبی ایشیاء میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اجیت دوول ایک طویل عرصے تک بھارتی خفیہ ایجنسی را سے وابستہ رہنے کے بعد اب ملک میں قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان کی بات بھارت کے سیکیورٹی حلقوں میں اہم سمجھی جاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھاتے ہی بھارت کو تعلقات میں پیش رفت کی آفر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ایک قدم بڑھائیں ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے ، ساتھ ہی ساتھ ان کی حکومت نے وقتاً فوقتاً واضح کیا ہے کہ پاک بھارت تعلقات برابری کی بنیاد پر ہی استوار ہوسکتے ہیں اور ان تعلقات میں مسئلہ کشمیر کو اہم حیثیت حاصل رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں