پشاور : خیبرپختوانخوا پولیس نے جعلی لائسنس کی روک تھام کے لیے کیو آر کوڈ لائسنس متعارف کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے جعلی لائسنس کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پاسداری و جرائم کی روک تھام کےلیے نیا فارمولا متعارف کرا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ٹریفک پولیس کی جانب سے کیو آر کوڈ والا ڈرائیونگ لائسنس تیار کیا گیا ہے۔ جس کی تصاویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں۔
ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ کیو آر کوڈ ڈرائیونگ لائسنس ٹریفل برانچ پشاور میں تیار کیے جارہے ہیں۔
ایس ایس پی ٹریفک پشاور کا کہنا ہے کہ کیو آر کوڈ لائسنس کے اجراء کے بعد ٹریفلک وارڈنز کو ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں : اسلام آباد: پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری
خیال رہے کہ وفاقی دار الحکومت کی پولیس نے گذشتہ ماہ ایک خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا تھا، یہ اپنی نوعیت کا اسلام آباد میں پہلا ڈرائیونگ لائسنس ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا علی لیلیٰ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی رہنما ہیں۔
علی لیلیٰ نے پندرہ سال پہلے ڈرائیونگ شروع کی، جب کہ انھیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے ابھی ڈرائیونگ لائسنس ملا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2000 میں ان کے والد نے ڈرائیونگ سکھائی تھی۔
علی لیلیٰ راولپنڈی میں آواز شی میل فاؤنڈیشن کی صدر بھی ہیں، وہ ڈرائیونگ سیکھنے کے بعد سے جڑواں شہروں میں بغیر لائسنس کے پندرہ سال تک گاڑی چلاتی رہی ہیں۔