جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جنرل مارک میلے امریکی افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مارک اے میلے کو امریکی افواج کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزرد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی افواج کی سربراہی جنرل مارک میلے کے سپرد کردی، جنرل مارک افغان جنگ کا وسیع تجربہ رکھنے والے شخص ہیں جو نے جنرل جوئے ڈانفورڈ کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی افواج کے نئے سربراہ کی نامزدگی کا اعلان بھی اپنی سابقہ روایت پر عمل کرتے ہوئے ٹویٹر کے ذریعے کیا۔

- Advertisement -

صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’ میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس کررہا ہوں کہ امریکا کی برّی افواج کے چیف آف اسٹاف فور اسٹار جنرل مارک وک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کررہا ہوں‘۔

امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکا اور امریکی افواج کے لیے بہترین خدمات انجام دینے والے جنرل ڈینفورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں لکھا کہ جنرل جوئے ڈنفورڈ اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں جن کی ذمہ داریاں اب جنرل مارک میلے سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ جنرل مارک میلے سنی 2015 سے امریکی افواج میں اعلیٰ عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنرل مارک اے ملیے عراق و افغانستان جانے والے فوجی دستوں کی بارہا سربراہی کرچکے ہیں، اور انہیں جنگوں کو وسیع تجربہ ہے۔

جنرل مارک میلے کی نامزدگی سے متعلق امریکی سینیٹ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی افواج کے کچھ اعلیٰ فوجی افسران کا کہنا ہے کہ فضائی افواج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ گولڈفن مذکورہ عہدے زیادہ حقدار تھے لیکن جنرل مارک میلے کے صدر ٹرمپ سے تعلقات اچھے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے ریٹائرڈ ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوئے کو صدر اوبامہ نے دو سال کےلیے اعلیٰ عہدے پر نامزد کیا تھا جبکہ صدر ٹرمپ سنہ 2017 جنرل جوئے دوبارہ چیئرمین تعینات کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں