ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری جاری ہے: شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کر کے قبائلی علاقوں کو صاف کیا، حکومت نے فاٹا کی خیبر پختونخوا میں انضمام کا فیصلہ کیا۔

[bs-quote quote=”فاٹا میں انگریز کے کالے قانون کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں سپریم کورٹ کی رِٹ کونافذ کیا گیا ہے، فاٹا میں انگریز کے کالے قانون کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا، اب سیاسی ڈھانچے کو دوبارہ استوار کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں میں ترقی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، پس ماندگی ختم کرنے کے لیے زیادہ حصہ دیا جائے گا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا، امریکی صدر نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان سے تعاون مانگا۔ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں مدد کرنے کو تیار ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  پاک امریکا تعلقات میں‌ جلد بہتری کا امکان ہے، قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر قوم اور سیاسی قوتیں متفق ہیں، کشمیر پر کسی قسم کا اختلاف رائے نہیں ہے، افغانستان کی ترقی اور تعمیرِ نو کے لیے امن ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیرکامسئلہ نیا نہیں، پاکستان کا مؤقف بھی نیا نہیں ہے، ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائی ہے، اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کمشنر نے جون میں اپنی رپورٹ شائع کی، یہ رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ میں بھی پاکستانی مؤقف کی نشان دہی کی گئی، بھارت میں ان کی خارجہ پالیسی کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں