جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حج 2019 معاہدہ طے پاگیا، ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج ادا کرسکیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2019 کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے، حج معاہدہ پر پاکستان اور سعودی وزرا نے دستخط کردئیے، پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حج 2019 کا معاہدہ طے پاگیا ہے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج ادا کرسکیں گے، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق روڈ تو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے، حاجیوں کی تصدیق، امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہوگا، معاہدے کے تحت پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔

- Advertisement -

حج اجلاس کی قیادت وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کررہے ہیں، سعودی حکام کے مطابق 2 ہزار ریال فیس خاتمے کا فیصلہ خادم حرمین شریفین سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

سعودی حکام کے مطابق نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹے میں اضافے پر بھی غور کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ زیادہ تر پاکستانی حجاج کو اولڈ منیٰ میں ٹھہرانے کی کوشش کی جائے گی، تجاویز پر عمل درآمد کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حج 2019 کے سلسلے میں وزیرِ مذہبی امور کی زیرِ صدارت مکہ مکرمہ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی جی حج ساجد یوسفانی نے وزیرِ مذہبی امور اور سیکریٹری کو بریفنگ دی گئی تھی۔

بریفنگ میں وزارتِ مذہی امور کو بتایا گیا کہ پہلی بار مڈل مین کے بغیر براہِ راست سعودی کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ہدایت کی کہ عازمینِ حج کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں