اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کہا پاکستان انسانی حقوق کی قرارداد پر دستخط کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے ، آئین وقانون کے تحت انسانی حقوق کی پاسداری کےلیےپرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا 70 سال پہلےجنرل اسمبلی نےانسانی حقوق کی قرارداد منظور کی، قراردادمیں آزادی ،برابری اوراحترام کااعادہ کیاگیا، پاکستان قراردادپردستخط کرنےوالےاولین ممالک میں شامل ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کےتحت انسانی حقوق کی پاسداری کےلیےپرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا دن منایا جار ہاہے
خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد سارے انسانوں میں اپنے حقوق کی آگاہی کو بیدار کرنا اور بتانا ہے کے تمام انسان مذہبی ،سیاسی ،سماجی ،اور اخلاقی حساب سے آزاد اور خود مختیار ہیں اور ان کو آزادی فکر، آزادی ضمیر، اور آزادی مذہب،اور اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق عبادات ،اوررسمیں پوری کرنے کا حق حاصل ہے۔