پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیر اعظم اپنی بہن کے کیس میں کسی سطح پر بھی مداخلت نہیں کریں گے،عثمان ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ احتساب بلاتفریق ہوگا،وزیر اعظم اپنی بہن کے کیس میں کسی سطح پر بھی مداخلت نہیں کریں گے، 5سال میں حکومت نوکریوں کے وعدےکو پورا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا پاکستان میں احتساب کاعمل جاری ہے، وزیر اعظم اپنی بہن کےکیس میں کسی سطح پربھی مداخلت نہیں کریں گے، احتساب بلا تفریق ہوگا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کےکیس پربھی جےآئی ٹی بننی چاہیے، عوام کوعلم ہےکروڑوں روپے باہر کیسے منتقل ہوئے۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”نوجوانوں کے لئے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کو یقینی بنائیں گے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

وزیراعظم کےمعاون خصوصی نے کہا نوجوانوں کے لئے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کو یقینی بنائیں گے، پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،5 سال میں حکومت نوکریوں کے وعدے کو پورا کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم صحت پرسیاست نہیں ہونی چاہیے،ویمن یونیورسٹی  10 ارب  کامنصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں : عمران خان نے اپنی بہن کے لیے کسی ادارے سے بات نہیں کی، عثمان ڈار

یاد رہے 2 روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کسی وزیر نہیں اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان نے اپنی بہن کے لیے کسی ادارے سے بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ کے لوگ اداروں سے ٹکرانے کے بعد عہدوں سے گئے، خواجہ آصف کے اثاثوں کے کیس میں نیب نے مجھے بلایا تھا، نیب قانون کو جو کالا قانون کہہ رہے ہیں یہ انہی کے دور میں بنا تھا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب سب کا اور بلاتفریق چاہتی ہے، پاکستانی قوم احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے، ماضی کی طرح مک مکا اور این آر او نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں