منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

عوام کے لیے اچھی خبر، ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حکومت نے عوام کو اچھی خبر سنادی، ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند نہیں کیے جائیں گے، عوام کی سہولت کے لیے آن لائن سروس بھی متعارف کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عوام کو سستی اور معیاری ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکاجال بچھادیا گیا۔

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن پاکستان ذوالقرنین علی خان نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزبند نہیں کیے جائیں گے، وزیراعظم سے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ادارے سے کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک بھرمیں یوٹیلٹی اسٹورزکی شاخوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔

ذوالقرنین علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے میں جدید اصلاحات لائی جائیں گی جبکہ نادرہ اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے عوام کے لیے لویالیٹی کریڈٹ کارڈ کے اجراء کی پالیسی پربھی غور کیاجائےگا۔

مزید پڑھیں : احتجاج رنگ لے آیا، یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ دورجدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے آن لائن سروس بھی متعارف کرائی جائے گی اور رمضان المبارک میں عوام کے لیے خصوصی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں