نئی دہلی : بھارت کی پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، تین ریاستوں میں کانگریس کو برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج آنا شروع ہوگئے، ابتدائی نتائج نے حکمران انتہاپسند جماعت بی جے پی کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، کانگریس کو 3ریاستوں میں بی جے پی پر برتری حاصل ہے۔
کانگریس نے اب تک مدھیہ پردیش میں ایک سوایک،راجھستان میں سواورچھتیس گڑھ میں انچاس نشستیں حاصل کرلیں۔
تلنگانہ میں 119 سیٹوں پرالیکشن ہوئے ہیں، ان میں سے 93 سیٹوں پرٹی آرایس سبقت بنائے ہوئے ہیں جبکہ کانگریس محض 18 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔
بھارت کی پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش ، راجستھان ، چھتیس گڑھ ، میزورم اور تلنگانہ میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
خیال رہے بی جے پی گذشتہ 15 برس سے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں اقتدار میں ہے جبکہ راجستھان میں وہ پانچ برس پہلے اقتدار میں آئی تھی، وہاں گذشتہ 25 برس سے کوئی بھی جماعت مسلسل دو بار جیت نہیں حاصل کر سکی ہے۔