سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے دو نوجوانوں کو شہید کردیا، فوجی بربریت کا نشانہ بننے والے ایک نوجوان نے بالی ووڈ فلم ’حیدر‘ میں شاہد کپور کے ساتھ کردار ادا کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو اتوار کے روز بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں شہید کیا جن کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انسانوں کے سمندر میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جنہوں نے مدثر رشید اور ثاقب بلال شیخ کے جنازے کے ساتھ مارچ کیا اور آزادی کے نعرے بھی لگائے، شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور بھارت کی مخالفت میں بھی صدائیں بلند کیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی فوج خواتین سےزیادتی کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے،شیریں مزاری
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ثاقب بلال نے 2014 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’حیدر‘ میں شاہد کپور کے ساتھ کام کیا تھا۔
دونوں نوجوانوں کو بھارتی فوج نے اُس وقت شہید کیا جب وہ فٹبال میچ کھیلنے کےلیے حاجن عیدگاہ پہنچے تھے، شہداء کا نماز جنازہ بھی اسی میدان میں ادا کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ثاقب بلال کا شمار ذہین طالب علموں میں ہوتا تھا اُس نے 10ویں کلاس کے امتحانات امتیازی نمبروں سے پاس کیے تھے اُس کے علاوہ مقتول کی بالی ووڈ میں بھی تیزی سے پہچان بن رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کے گھر کو آگ لگا دی
یاد رہے کہ بھارتی فوج گزشتہ ماہ سے کشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں کو شہید کررہی ہے، پی ایچ ڈی ڈاکٹر اور نوجوان پروفیسر کے بعد 29 نومبر کو پلواما میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔