منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

کراچی میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کے اضافے نے شہریوں کو گرم کپڑے پہننے پر مجبور کردیا، جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران چترال، دیر، گلگت بلتستان، اسکردو، مظفرآباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

آئندہ دو سے تین روز کے دوران وسطی اور جنوبی پنجاب میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈر یکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شہر قائد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا تھا۔

واضح رہے کہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں