اشتہار

امریکا: فیس بُک آفس میں بم کی اطلاع، پولیس نے عمارت خالی کرالی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : معروف امریکی کمپنی فیس بُک کی عمارت میں دھماکا خیز مواد کی اطلاع پر عمارت کو خالی کرالیا، بم کی اطلاع کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک کی پولیس نے ریاست کیلی فورنیا میں شہر مینلو پارک کی پولیس کو اطلاع دی تھی کہ فیس بُک کمپنی کی مینلو پارک میں واقع ہیڈ آفس میں دھماکا خیز مواد موجود ہے، جس کے بعد عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ نیو یارک پولیس نے 4 بج کر 30 منٹ پر مقامی پولیس کو بم کی اطلاع دی تھی۔

- Advertisement -

مینلو پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ عمارت کو خالی کروانے کے بعد سان میٹیو کاؤنٹی کے بم ڈسپوزل اسکوڈ اور تربیت یافتہ کتوں نے دھماکا خیز مواد کی تلاش ختم ہوگئی۔

فیس بُک انتظامیہ اور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں تمام عملہ محفوظ ہے جبکہ عمارت میں کوئی مشکوک شے یا دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا عمارت بلکل محفوظ ہے۔

مزید پڑھیں : یوٹیوب ہیڈکوارٹر فائرنگ: حملہ آورنسیم اغدام ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے پر برہم تھی

یاد رہے کہ رواں برس مئی میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان برونو میں واقع یوٹیوب کے مرکزی دفتر میں 39 سالہ نسیم اغدام نے داخل ہو کر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں جوان سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں