منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سندھ میں گیس بحران: سوئی سدرن کی پی پی ایل کی خبروں کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں گیس بحران پر سوئی سدرن کی دوبارہ وضاحت آ گئی، سوئی سدرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی پی ایل سے متعلق چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے ارباب چانڈیو کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صوبے میں گیس بحران کے حوالے سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی خبروں کی تردید جاری کر دی گئی ہے۔

[bs-quote quote=”گمبٹ سے 25 ملین، کنڑ پساکھی سے 175 ملین کیوبک فٹ گیس مل رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سوئی سدرن”][/bs-quote]

- Advertisement -

ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ ایس ایس جی سی کو ملنے والی گیس کی مقدار میں واضح کمی آئی ہے، گمبٹ گیس فیلڈ اور کنڑ پساکھی سے گیس کی فراہمی نصف ہو گئی ہے۔

سوئی سدرن کے ترجمان نے مزید کہا کہ گمبٹ سے 25 ملین، کنڑ پساکھی سے 175 ملین کیوبک فٹ گیس مل رہی ہے، حکومت کی ہدایت پر گھریلو صارفین کو پہلے گیس دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں ہے بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے، جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ شہرِ قائد میں گزشتہ تین روز سے جاری گیس کا بحران مصنوعی نکلا، اور سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا۔


یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں گیس کا بحران مصنوعی نکلا


ذرائع نے بتایا کہ ٹرمینل ایف ایس آر یو میں کام جاری ہے جس سے گیس فراہمی رکی اور ایس ایس جی سی گیس پنجاب کو فراہم کر رہی ہے۔ گیس دوسرے صوبے کو فراہم کرنے کی وجہ سے کراچی میں مصنوعی بحران پیدا ہوا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ گمبٹ اور کنڑ پساکھی فیلڈ سو فی صد پیداوار کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں