اشتہار

گوگل Idiot لکھنے پر ٹرمپ کی تصاویر کیوں دکھاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے آخر کار اس راز سے پردہ اٹھا دیا کہ انٹرنیٹ پر بے وقوف لکھنے سے امریکی صدر ٹرمپ کی تصاویر کیوں سامنے آجاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی گزشتہ روز امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے سوالات کے جوابات دیے۔

امریکی کانگریس کی جانب سے گوگل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کا سرچ انجن تعصب پر مبنی ہے اس لیے وہ لفظ Idiot لکھنے پر ٹرمپ کی تصاویر دکھاتا ہے۔

- Advertisement -

سندر پچائی نے کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر گوگل سرچ انجن کے تکینکی نکات اور طریقہ کار کو بھی بیان کیا۔

کانگریس کمیٹی کے اراکین نے دوران وضاحت ایک اور سوال اٹھایا کہ روزانہ کروڑوں صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو اُن کے سامنے یہ ساری تصاویر بھی جاتی ہوں گی۔

گوگل کے سی ای او نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ’امریکی صدر ٹرمپ ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر سیاستدانوں کے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش ہے جیسے دنیا کا احمق ترین وزیر اعظم  تحریر کریں تو نریندر مودی کی تصاویر سامنے آجاتی ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین حکمرانوں کی تصاویر مختلف ناموں سے شیئر کرتے ہیں، اسی طرح ٹرمپ کی بہت سی تصاویر صارفین نے Idiot کے نام سے شیئر کی ہوئیں ہیں اس لیے اُن کا نام آجاتا ہے۔

یاد رہے کہ گوگل کو دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ہونے کا اعزاز حاصل ہے جہاں کروڑوں صارفین روزانہ مختلف چیزیں تلاش کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں