جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

صبر آزما دن کے اختتام پر خوش ہوں کہ ساتھیوں نے حق میں ووٹ دیا: برطانوی وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ طویل اور صبر آزما دن کے اختتام پر خوش ہوں کہ ساتھیوں نے تحریک عدم اعتماد کی رائے شماری میں میرے حق میں ووٹ دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےلندن میں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تھریسا مے کا کہنا تھا کہ بریگزیٹ ڈیل برطانوی عوام کے خوش حال مستقبل کی ضامن اور ملک کے وسیع ترمفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بریگزیٹ ڈیل ملک کے وسیع ترمفاد اوربرطانوی عوام کے حق میں ہے، ڈیل سے برطانیہ معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔

- Advertisement -

برطانیہ: تحریک عدم اعتماد ناکام، تھریسامے کو ایک سال کی سیاسی لائف لائن مل گئی

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس ڈیل سے برطانوی عوام کو روزگار کے لاتعداد مواقعے ملیں گے، آئندہ انتخابات میں پارٹی کی قیادت نہیں کرنا چاہتی۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی، جس کے بعد انہیں ایک سال کی سیاسی لائف لائن مل گئی۔

تحریک عدم اعتماد کے حق میں ایک 117 اور مخالفت میں 200 ووٹ ڈالے گیے، بریگزٹ پر روکی گئی رائے شماری میں حکومت کو لاحق خطرات بظاہر ٹل گئے۔

واضح رہے کہ تھریسامے کے حق میں فیصلہ آنے کی صورت میں پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں شامل سابق میئر لندن بورس جانسن، وزیرداخلہ ساجد جاوید، مائیکل گوو، ڈومینک گریو، جیریمی ہنٹ کی امیدوں پر بھی اوس پڑگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں