منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیر  کے علاقے بارا مولا میں قابض بھارتی افواج نے فائرنگ کرکے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ ظالم و جابر بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔

- Advertisement -

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی حالیہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 30 سے زائد ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں : کشمیر میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن، تین کشمیری شہید

یاد رہے کہ کچھ روز قبل مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے مُجگنڈ میں قابض بھارتی فورسز کے رشتریا رائفل گروپ اور اسپیشل آپریشن گروپ نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بناکر شہید کردیا تھا۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

کچھ روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں 18 جوانوں کی شہادت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

خیال رہے کہ ماہ نومبر کے آواخر میں مقبوضہ کشمیر میں 18 نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پرمکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تھی، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں