اشتہار

بین الاقوامی اسٹوڈنٹ کنونشن اینڈ ایکسپو 2018 کا آخری دن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری بین الاقوامی اسٹوڈنٹ کنونشن اینڈ ایکسپو 2018 کا آج آخری دن ہے ، ایونٹ میں تین سو سے زائد غیر ملکی طلبہ شرکت کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایونٹ اسلام آباد کے پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں منعقد کیا جارہا ہے اور ا س کے انعقاد کا مقصد پاکستانی طلبہ کے باہر کی دنیا کے ساتھ روابط کا فروغ ہے ، یہ کنونشن 10 سے 13 دسمبر تک کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

چار روزہ کنونشن میں کل سو سے زائد جامعات حصہ لے رہی ہیں جبکہ 30 سے زائد ممالک اس کا حصہ ہیں۔ باہر سے آنے والے اکیڈمکس کی تعداد بھی تیس سے زائد ہے جبکہ تین سو غیر ملکی طلبہ اس کنونشن کا حصہ ہیں۔

- Advertisement -

ایونٹ میں تیس لرننگ سیشنز کا اہتمام کیا گیا ہے اور طلبہ کے لیے 06 مقابلے میں منعقد کیے گئے ہیں، اس موقع پر طلبہ اپنی تعلیمی استعداد کار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے ثقافتی رنگ بھی غیر ملکی مہمانوں کے سامنے پیش کرتے رہے ۔

کانفرنس کے آخری دن برصغیر کے عظیم تاریخی ورثے گندھارا کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ’ گندھارا – اے پراؤڈ لیگیسی‘ کے عنوان سے ایک سیشن منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر غنی الرحمن کررہے تھے جبکہ سیشن کے موڈریٹر وحید یوسف تھے۔

سیشن میں اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار ڈاکٹر کرن صدیقی، ڈاکٹر سدید عارف اور انعم خان نے کیا اور سیشن کے شرکاء کو ہمارے خطے کے اس قدیم تاریخی دور کی اہمیت سے روشناس کرایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں