جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیرِ اعظم کا ایکشن: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب عہدے پر دوبارہ تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیرِ اعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کو ان کے عہدے پر دوبارہ تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حسین اصغر کی ڈی جی اینٹی کرپشن کے عہدے پر دوبارہ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیرِ اعظم کے ایکشن کے بعد سیاسی دباؤ پر کیا گیا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

[bs-quote quote=”وزیرِ اعظم نے اینٹی کرپشن پنجاب کے لیے حسین اصغر کا چناؤ خود کیا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کو ترقی کے نام پر سائیڈ لائن کر دیا گیا تھا، اے آر وائی نے اچانک تبادلے کی خبر نشر کی تھی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر حسین اصغر دوبارہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات ہو گئے، وزیرِ اعظم نے اینٹی کرپشن پنجاب کے لیے حسین اصغر کا چناؤ خود کیا تھا۔

خیال رہے کہ حسین اصغر کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن کی سیٹ کو 22 گریڈ پر اپ گریڈ کیا گیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے گریڈ22 میں ترقی پانے والے افسران کے ناموں کی منظوری دے دی


19 نومبر کو وزیرِ اعظم عمران خان نے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران کے ناموں کی منظوری دی تھی، ان بیوروکریٹس کی ترقی میں قانونی تقاضے اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا گیا تھا۔

ترقی پانے والے افسران میں پولیس گروپ کے 2 افسران کو بھی ہائی پاور بورڈ نے ترقی دی، ان میں حسین اصغر اور نعیم خان شامل تھے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم قومی اداروں میں قابل افسران تعینات کر کے بہتری کے خواہش مند ہیں، ان کا عزم ہے کہ وزارتوں اور خود مختار اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں