اشتہار

تحفے میں ملا حنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانے پر نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف شکایت درج

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کے سابق کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو دورہ پاکستان کے بعدمسلسل انتہاپسندوں کے نشانے پرہیں‌ ، تحفے میں ملا حنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانے پرسدھو کیخلاف شکایت درج کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہاپسندی تمام حدیں پارکرگئی، جاسوس کبوترکے بعداب حنوط شدہ پرندہ بھی انتہاپسندوں کے لئے مسئلہ بن گیا، دورہ پاکستان کے بعدسے مسلسل پاکستان دشمنوں کے تعصب کا سامنا کرتے نوجوت سنگھ سدھوکوحنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانا مہنگا پڑگیا۔

حنوط شدہ پرندہ سدھوکوپاکستان میں تحفے کے طورپردیا گیا تھا،. جس کے خلاف شہری نے شکایت درج کرادی ہے ، شکایت میں سدھوکا حنوط شدہ پرندہ رکھنے کو وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی قراردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں کہ سدھوکونشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل ایک انتہاپسند ہندوتنظیم نوجوت سنگھ سدھو کا سرلانے والے کو ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان کرچکی ہے۔

انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے صدر ترون سنگھ سدھو کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا ” اگر سدھو آگرہ آئے تو میں ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا، سدھو کو پاکستان جانا چاہیے ، ہم اسے ہندوستان میں نہیں رہنے دیں گے۔

مزید پڑھیں : نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کااعلان

یاد رہے نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کرتار پورراہداری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے ، تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ جب بھی کرتارپورصاحب کی تاریخ لکھی جائےگی عمران خان پہلانام لکھاجائے گا،یہ معجزہ ہےجو73سال میں نہیں ہواوہ3ماہ کےاندراندر ہوگیا،زندگی بھرکرتارپورکوریڈورمنصوبےپرشکرگزاررہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ بناتے ہیں، عمران خان ان میں سے ہے، اس مرتبہ پاک دھرتی سے مٹی بھی لے کر جاؤں گا، پاکستان جیوے سارا آسمان جیوے میرا یار دلدار عمران خان جیوے۔

خیال رہے اس سے قبل اگست میں نوجوت سدھو کے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ سے گلے ملنے اور صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے ساتھ بیٹھنے پر بھارتی میڈیا اور انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے تھے۔

جس کے بعد لدھیانہ میں مشتعل افراد نے سدھو کے پوسٹر اور پتلے کو آگ لگائی گئی جبکہ انتہا پسند جماعتوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے، جس میں سدھو کے پتلے کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

بھارت میں انتہاپسند ہندوتنظیم بجرنگ دل نے سدھو کے سر پر 5لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں