جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سو فیصد یقین ہے عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں، مولانا طارق جمیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سو فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان واحد حکمران ہے جس نے ریاست مدینہ کی بات کی، عوام سے اپیل ہے وزیراعظم عمران خان سے بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑے منصوبے صرف عزم و حوصلے سے شروع کیے، 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔

- Advertisement -

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ قوم فیصلہ کرے، جھوٹ، فراڈ اور ظلم کا راستہ چھوڑ دے، عوام رشوت، زیادتی کا راستہ چھوڑ کر سچائی، محبت کا راستہ اپنائیں۔

مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا، میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: عمران خان پہلے حکمران ہیں جنہوں نے مدینے جیسی ریاست کا منشور دیا، مولانا طارق جمیل

یاد رہے کہ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انسان کا کام نیت کرنا ہے کامیابی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

طارق جمیل کا کہنا تھا کہ پولیس پر جب تک سیاسی لوگوں کا تسلط رہے گا انصاف کا نظام مضبوط نہیں ہوسکتا، ہمارا قانون بہت کمزور ہے، ایک کیس کا فیصلہ کرنے میں کئی کئی سال لگ جاتے ہیں، اب اس کمی کو دور کیسے کیا جائے، یہ ہمارے جج صاحبان بہتر طور پر جانتے ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں