کراچی : وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کاانکروچمنٹ آپریشن سےکوئی تعلق نہیں ، عدالتی حکم کی آڑمیں پی ٹی آئی ووٹرز کی املاک کونقصان پہنچایاگیا، ایسانہ ہومجھے خود بلڈوزر لےکر نکلنا پڑے، جو کراچی کے باپ بنے ہوئے تھے ان کی طرف املاک نہیں گری۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا عدالتی حکم کی آڑمیں پی ٹی آئی ووٹرزکی املاک کونقصان پہنچایاگیا، ایسانہ ہومجھےخودبلڈوزرلےکرنکلناپڑے۔
[bs-quote quote=”عمران خان کی ڈانٹ ڈپٹ سر آنکھوں پر ملک کے دفاع کے لئے کچھ بھی اٹھانا پڑے یا چلاناپڑے مجھےشرم نہیں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
گیس بحران کے حوالے سے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سی این جی بحران کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے، اٹھارویں ترمیم کےبعدسی این جی صوبائی معاملہ ہے، ایسے بحرانوں کی وجہ سےہی اٹھارویں ترمیم کےخلاف ہوں ، اٹھارویں ترمیم کے باعث ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، جتنے اختیارات ہے ان کا استعمال کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ کوشش ہےاپنےلیڈر کے وژن کےمطابق عوام کی خدمت کریں، پڑھالکھاآدمی ہوں بہت کچھ چلاسکتاہوں، عمران خان کی ڈانٹ ڈپٹ سر آنکھوں پر ملک کے دفاع کے لئے کچھ بھی اٹھانا پڑے یا چلاناپڑے مجھےشرم نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہماری حکومت نہیں،جتناکرسکتے ہیں کریں گے، 62 دن میں62 سال کےمسائل کوایڈریس کیا، چیئرمین ناراضی میں بھی کوئی بات کہیں گےتواس کوپوراکروں گا۔
[bs-quote quote=”املاک گراکرکہاجارہاہےیہ نئےپاکستان کی قیمت ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
فیصل واوڈا نے کہا پاکستان تحریک انصاف کاانکروچمنٹ آپریشن سےکوئی تعلق نہیں، عدالتی حکم کی آڑمیں پیسےکی لین دین اورڈرامےبازی ہورہی ہے، جو کراچی کےباپ بنے ہوئے تھے ان کی طرف املاک نہیں گری، املاک گراکرکہاجارہاہےیہ نئےپاکستان کی قیمت ہے۔
وفاقی وزیر آبی وسائل نے عابد شیر علی کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا ہر روز نشے میں دھر ہوکر بکواس کرتا رہتا ہے، ہرعمارت کےسامنےکھڑےہوجاتےہیں کہ یہ فیصل واوڈاکی ہے ، اپنےخیراتی فنڈسے عابدشیرعلی کاعلاج کراؤں گا۔
مزید پڑھیں : کچھ وقت کے لیے کڑوی گولی کھانی پڑے گی، آگے حالات بہتر ہوجائیں گے، فیصل واوڈا
یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کچھ مہینوں کی بات ہے، ملک انشاء اللہ ترقی کرے گا، کچھ وقت کے لیے کڑوی گولی کھانی پڑے گی آگے حالات بہتر ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 100 دن میں بہت کچھ حاصل کرلیا ہے، بڑے ایشوز کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جن پر سالوں سے توجہ نہیں دی گئی۔