لاہور : ایل ڈی اے سٹی کیس میں سپریم کورٹ نے احد چیمہ سےتنخواہ سے زائدوصول کی گئی رقم واپس لینےکاحکم دےدیا اور کہا احد چیمہ رقم ادانہ کریں تو جائیدادضبط کرلی جائے، چیف جسٹس نے ریماکس دئیے ملک و قوم کا لوٹا گیا پیسہ کسی کے پیٹ میں نہیں رہنے دیں گے، میری بات لکھ کررکھ لیں یہ سارےلوگ چھوٹ جائیں گے، انتہائی شاطر طریقے سے منصوبہ بندی پر کام کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ایل ڈی اےسٹی کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس کاایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر احد چیمہ سےتنخواہ سےزائدوصول کی گئی رقم واپس لینےکاحکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ احد چیمہ رقم ادا نہ کریں توجائیداد ضبط کرلی جائے اور ڈی جی ایل ڈی اے سٹی سے متعلق سفارشات پیش کریں۔
[bs-quote quote=”میری بات لکھ کررکھ لیں یہ سارےلوگ چھوٹ جائیں گے، انتہائی شاطر طریقے سے منصوبہ بندی پر کام کیاگیا ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس کے ریمارکس "][/bs-quote]
دوران سماعت چیف جسٹس نےریمارکس دئیے میری بات لکھ کررکھ لی جائے ، یہ سارے لوگ چھوٹ جائیں گے، انتہائی شاطر طریقے سے منصوبہ بندی پر انہوں نے کام کیا ہے، ملک و قوم کا لوٹا گیا پیسہ کسی کے پیٹ میں نہیں رہنے دیں گے۔
چیف جسٹس نے احد چیمہ سے استفسار کیا بھکی پاور پلانٹ میں کتنی تنخواہ وصول کرتےرہے؟ احد چیمہ نے جواب دیا بھکی پاور پلانٹ میں چودہ لاکھ روپے تنخواہ مقررکی گئی تھی۔
جس پر چیف جسٹس نے کہا ایسےکونسےسرخاب کے پر لگ گئےتھے جو چودہ لاکھ تنخواہ دی گئی، کس کو فائدے دیئے جو آپ کونوازا گیا؟ اتنے ہی منظور نظر تھے تو وہ اپنی جیب سے آپ کونوازتا، قومی خزانے سے نہیں، احد چیمہ کا کہنا تھا عدالتیں آزادہیں، عدالتوں کےسامنے پیش ہوں گا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھابربادی کاذمہ دار کون ہے؟ پہلےاورنج لائن کا بیڑہ غرق کیا، اب ایل ڈی اے سٹی، پیراگون سےکیاتعلق تھاجو ایل ڈی اےسٹی کامعاہدہ کیا، ایل ڈی اے سٹی کا سارا کیس ہی بدنیتی کا کیس ہے۔
یاد رہے رواں سال فروری میں قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتار کیا تھا۔
خیال رہے احد چیمہ پنجاب حکومت کے طاقتور افسر شمار کیے جاتے ہیں، یہ اس وقت ڈی جی ایل ڈی اے تھے جب آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کی نیب تحقیقات کر رہا ہے۔