منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

لندن: جعلی کینسر کے نام پر لاکھوں پاؤنڈ ہتھیانے والی بھارتی خاتون کو 4 برس قید

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : کینسر کی جھوٹی کہانی سنا کر ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کی رقم ہتھیانے والی بھارتی نژاد برطانوی خاتون کو عدالت نے 4 برس قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے لاگبرو کی رہائشی 36 سالہ جسمین مستری کو برطانیہ کی کراؤن کورٹ نے جمعے کے روز دھوکا دہی کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ جسمین مستری نے اپنے خاوند کو سنہ 2013 میں مختلف سم کارڈ سے ڈاکٹر بن کے جعلی واٹس ایپ پیغامات بھیجے جس میں کینسر کی جھوٹی خبر دی گئی تھی۔

- Advertisement -

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنہ 2014 میں جسمین نے اپنے شوہر سے کہا کہ اگر دماغ کے کینسر کا علاج نہیں کروایا تو چھ ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ پاؤں گیئں۔

جسمین نے ڈاکٹر کے نام سے مزید کچھ جعلی ایس ایم ایس اپنے موبائل فون پر ارسال کیے جس میں کہا گیا تھا کہ جسمین تمھارا علاج امریکا میں ہوسکتا ہے جس پر 5 لاکھ پاؤنڈ خرچ آئے گا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کے شوہر نے اہلیہ کے علاج کی خاطر اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے چندے کی درخواست کی، تاہم مذکورہ خاتون کے ایک عزیز نے تحقیق کی تو معاملہ سامنے آیا اور پولیس نے جسمین کو گرفتار کرلیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسمین مستری نے عدالت میں اقرار جرم کیا اس نے کینسر کی جعلی کہانی سناکر 2 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کی رقم حاصل کی ہے جس کے بعد عدالت نے مستری کو 4 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں