منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود اور افغان صدر کے درمیان ملاقات میں اہم علاقائی اور باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

[bs-quote quote=”افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی شرکت پر اشرف غنی نے شکریہ ادا کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

افغان صدر اشرف غنی نے مفاہمتی عمل میں پاکستان کی شرکت اور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ مذاکراتی فورم سے روابط کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام میں مدد ملے گی، افغانستان میں امن و استحکام دونوں ممالک کے لیے بہتری کا مؤجب ہوگا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے شہر کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ، افغانستان کی سیاسی صورتِ حال اور خطے میں امن و امان اور تجارت سے متعلق متعدد امور پر تبادلۂ خیال کے لیے جمع ہوئے ہیں، یہ مذاکرات تین ادوار پر مشتمل ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  چین کا پشاورتا کابل ریلوے لائن بچھانے میں مدد کا اعلان


پہلے دور میں افغانستان کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت ہوگی، افغان طالبان سے مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی جائے گی، مذاکرات کے دوسرے دورمیں فریقین کے درمیان خطے میں تعاون پر بات چیت ہوگی جب کہ تیسرے دور میں سیکورٹی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کانفرنس کے پہلے دور کے اختتام پر تینوں ممالک نے دہشت گردی کی روک تھام اورسیکورٹی تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں