جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیرِ قانون پنجاب کی سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کا تبادلہ کرانے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرِ قانون پنجاب کی ایم ایس بے نظیر اسپتال سے دھمکی آمیز گفتگو منظرِ عام پر آ گئی، وزیرِ قانون نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کا تبادلہ کرانے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ قانون راجہ بشارت نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کا تبادلہ کرانے کی کوشش کی، بے نظیر اسپتال کے ایم ایس سے حنیف عباسی کی بیٹی کا تبادلہ اسکن ڈیپارٹمنٹ میں کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

[bs-quote quote=”ایم ایس صاحب حنیف عباسی کی بیٹی کا تبادلہ اسکن ڈیپارٹمنٹ میں کر دیں، سیاسی انتقام کا تاثر ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بشارت راجہ”][/bs-quote]

- Advertisement -

تاہم ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی نے وزیرِ قانون پنجاب کی بات ماننے سے انکار کر دیا، جس پر وزیرِ قانون راجہ بشارت برہم ہو گئے اور ایم ایس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں۔

بے نظیر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی نے تصدیق کر دی ہے کہ وزیرِ قانون پنجاب چوہدری راجہ بشارت نے ان سے بات کی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے وزیرِ قانون ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی بیٹی کو اچھے ڈپارٹمنٹ میں تبادلے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے تاہم ایم ایس نے انکار کر دیا۔

آڈیو لیکس میں قانون کے وزیر قانون ہی کی دھجیاں اڑاتے اور عہدے کا غلط استعمال کرتے سنے جا سکتے ہیں، دھمکی آمیز آڈیو لیکس نے تہلکہ مچا دیا۔


یہ  بھی پڑھیں:  آئی جی تبادلہ کیس : وفاقی وزیر اعظم سواتی اپنے عہدے سے مستعفی


قبل ازیں وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے بے نظیر بھٹو اسپتال کے ایم ایس کو فون کر کے کہا ’ایم ایس صاحب حنیف عباسی کی بیٹی کا تبادلہ اسکن ڈیپارٹمنٹ میں کر دیں، سیاسی انتقام کا تاثر ہے، حنیف عباسی کی بیٹی کو واپس بہتر ڈیپارٹمنٹ میں لگا دیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں