تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

جمال خاشقجی کا قتل، سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کی قرارداد مسترد کردی

ریاض: سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کی قرارداد مسترد کردی جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی قرارداد سعودی عرب کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔

انہوں نے امریکی سینیٹ کی قرارداد کو افسوس ناک قرار دیا، سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے قرار داد سے سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

امریکی سینیٹ نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب سے متعلق دو قراردادیں منظور کیں جن میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار سعودی ولی عہد کو ٹھہرایا تھا۔

جمال خاشقجی قتل کی تفتیش عالمی برادری سے زیادہ ہمارے لیے اہم ہے، سعودی وزیر خارجہ

قرارداد میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی عسکری امداد روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کے معاملے میں منصفانہ تفتیش بین الاقوامی برادری سے زیادہ سعودی عرب کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ریڈ لائن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے ترکی سے اپیل کی تھی کہ وہ اس قتل سے متعلق مزید شواہد سعودی استغاثہ میں پیش کرے تاکہ مکمل حقائق جاننے میں مدد مل سکے، ترکی اس امر کا اظہار پہلے ہی کرچکا ہے ولی عہد کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -