منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر مصر پہنچے جہاں ان کی مصری مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی مصری مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلقہ امور پر گفتگو ہوئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب اور مصری وزیر دفاع سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقات میں شیخ احمد الطیب نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی علما کے پیغام پاکستان فتوے کی تعریف بھی کی۔

شیخ احمد الطیب کا کہنا تھا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اسلام کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلم امہ بالخصوص نوجوانوں میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ضرورت ہے، نوجوان جدت اور نئی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کوششیں کریں۔

خیال رہے کہ 3 ماہ قبل جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کا بھی دورہ کیا تھا۔

3 روزہ سرکاری دورے میں آرمی چیف نے اپنے چینی ہم منصب اور چینی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں