جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گاڑیوں کی رجسٹریشن ختم کر کے اسمارٹ کارڈ متعارف کرا رہے ہیں: عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں گاڑیوں کی پرانی رجسٹریشن کا سلسلہ ختم کیا جا رہا ہے، اور اس کی جگہ اسمارٹ کارڈ متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پرانے طریقے کی جگہ نیا طریقہ لایا جا رہا ہے جس کے تحت صوبے میں اسمارٹ کارڈ کے ذریعے گاڑیوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

[bs-quote quote=”بے نظیر اسپتال کے ایم ایس نے کال کیوں ریکارڈ کی، اس معاملے کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عثمان بزدار” author_job=”وزیرِ اعلیٰ پنجاب”][/bs-quote]

- Advertisement -

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایکسائز آفس میں اسمارٹ کارڈ کی اجرا تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گاڑی کی رجسٹریشن اب اسمارٹ کے ذریعے ہوگی۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ سے جعل سازی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

دریں اثنا عثمان بزدار نے کہا کہ وزیرِ قانون راجہ بشارت کی ایم ایس بے نظیر اسپتال کو فون کال کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ایم ایس نے کال کیوں ریکارڈ کی، اس معاملے کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آڈیو ٹیپ لیک کرنے کی تحقیقات کرائیں گے، پریشان نہ ہوں، حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کی نا اہلی سے متعلق درخواست قابلِ سماعت قرار


عثمان بزدار نے واضح کیا کہ کوئی غیر قانونی کام کیا نہ کسی اور کو کرنے دیں گے، حکومتی اداروں کو مزید مضبوط کریں گے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے سرکاری اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی سے حنیف عباسی کی بیٹی کا تبادلہ اسکن ڈیپارٹمنٹ میں کرنے کا مطالبہ کیا، لیکن ایم ایس نے انکار کر دیا، جس پر وزیرِ قانون برہم ہو گئے اور ایم ایس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں