اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے سربراہ نے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے رضامندی ظاہر کر دی.
ترجمان نیب کے مطابق ادارے کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال سیاسی شخصیات سے ملاقات کے لیے تیار ہیں.
ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب اراکین پارلیمنٹ کا بےحد احترام کرتے ہیں، جسٹس (ر) جاوید اقبال کی دورہ لاہورکے بعدارکان پارلیمنٹ سے ملاقات متوقع ہے.
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی،اختر مینگل، نویدقمر، احسن اقبال اور اسدمحمود کی جانب سے ایک خط لکھا گیا تھا، جس میںچیئرمین نیب سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی.
ترجمان نیب کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال ملاقات کے لیے رضامند ہیں، یہ اہم ملاقات لاہور میں متوقع ہے.
مزید پڑھیں: نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز میں فیصلے کی گھڑی قریب
یاد رہے کہ اس وقت کئی سیاسی دانوں کو نیب کیسز کا سامنا ہے، جب کہ مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نیب کے زیر حراست ہیں.
خیال رہے کہ ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین نیب سمیت ادارے کے سینئر افسران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا. البتہ چیئرمین نیب کی جانب سے اس تنقید کا براہ راست جواب نہیں دیا گیا.